پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز کا ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار بند کرنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز نے ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنما قاضی منصور دلاور نے کہا کہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار بند کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اضافے کے باعث ادویات کی موجودہ قیمتوں پر پیداوار ممکن نہیں۔قاضی منصور دلاور نے یہ بھی کہا کہ مختلف کمپنیوں نے حکومت اور ڈریپ کو پیداوار بند کرنے کے نوٹس دینا شروع کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کی 10 کمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دے چکیں۔رہنما پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے بعد ادویات کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کےلیے ممکن نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خام مال، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اگلے چند دنوں میں تمام دوا ساز کمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دیں گی۔قاضی منصور دلاور نے کہا کہ حکومت اور ڈریپ کو ادویہ ساز کمپنیوں اور عوام کی مشکلات کا احساس نہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*