پولیس افسران غیر قانونی دھندوں میں ملوث

اسپیشل پارٹیاں چلانے والے ایس ایچ اوز، شارٹ ٹرم کڈنیپننگ میں ملوث افسران اور اہلکاروں کی فہرست طلب

تھانوں میں غیر قانونی اقدامات پر آئی جی نے ڈنڈا اٹھالیا اسپیشل برانچ کو خصوصی ٹاسک دے کرافسروں کے پیچھے لگادیا

برطرف افسروں کا ڈیٹا بھی طلب، جرائم کی سرکوبی میں مسلسل ناکام رہنے والے پولیس افسروں کا ڈیٹا بھی مانگ لیا گیا

کراچی ( کرائم رپورٹر) پولیس افسروں کے غیر قانونی دھندوں کا سراغ لگانے کے لیے آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ کو ٹاسک دے دیا۔ اسپیشل پارٹیاں چلانے والے ایس ایچ اوز۔ شارٹ کڈنیپنگ میں ملوث افسروں اور برطرفی کے باوجود تھانوں میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلی گئیںذرائع کے مطابق تھانوں میں غیر قانونی اقدامات پر آئی جی سندھ نے ڈنڈا اٹھالیا اسپیشل برانچ کو خصوصی ٹاسک دے کرافسروں کے پیچھے لگادیا، اسپیشل پارٹی چلانے والے تھانیداروں کی فہرست مانگ لی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اہلکاروافسران کی تفصیلات بھی طلب ، مختلف تھانوں اور افسروں کے ساتھ کام کرنے والے برطرف افسروں کا ڈیٹا بھی طلب جرائم کی سرکوبی میں مسلسل ناکام پولیس افسروں کا ڈیٹا بھی مانگ لیا اسپیشل برانچ کی تفصیلی رپورٹ کے بعد آپریشن کلین اپ ہوگا، اسپیشل برانچ کی انکوائری شروع ہونے سے پولیس افسروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے کراچی کے متعدد تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اپنے پرائیویٹ افراد پر مشتمل پولیس پارٹیاں چلا رہے ہیں درجنوں پولیس اسٹیشنوں میں مختلف جرائم میں ملوث اور مقدمات میں نامزد پولیس اہلکار بھی ایس ایچ اوز کے لئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ہیں تھانوں میں بے گناھ افراد کو رات گئے حراست میں لینے کے بعد انہیں مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور بد ترین تشدد کے بعد بھاری رقومات وصول کر کے چھوڑا جاتا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*