ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ

ترکیہ میں شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔

زلزے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں Nurdadi/Gaziantep تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کے خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*