پشاور میں لاشیں پڑی تھیں، شہباز شریف کے پی حکومت سے پیسے کا حساب مانگ رہے تھے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پشاور میں لاشیں پڑی تھی اور شہباز شریف کے پی حکومت سے پیسے کا حساب مانگ رہے تھے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ مریم نواز مُلک کی جو سرجری ہوگئی کیا آپ اس کا ذکر کریں گی کہ نہیں؟ کیا آپ قوم کو یہ بتا سکتی ہیں کہ پشاور کا سانحہ کیوں ہوا اور کون ذمہ دار ہے؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا جنرل اور ضمنی الیکشن کروانے کا آپ کو کوئی ارادہ ہے کہ نہیں؟ سروے کروالیں کہ اس نگراں سیٹ اپ سے لوگوں کا اعتماد ہے کہ نہیں؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پورے ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایک کرکے گرفتار کر رہے ہیں، مقدمات درج کر رہے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جیل بھرنا ہے، اگر ہتھکڑی لگانی ہو تو لگا دینا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے بر وقت گندم نہیں منگوائی، جو منگوائی وہ جانوروں کے کھانے کےلیے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*