شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد عباسی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل وہ ان کیلئے دوسری مرتبہ توسیع کیلئے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن میں تجویز دی تھی کہ اگر جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے حکومت کو مجبور کیا جائے تو اس سے بہتر ہوگا کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*