پولیس حکام کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، سندھ ہائیکورٹ

لاپتا کانسٹیبل کیس؛ عدالت نے چھ سال سے لاپتہ پولیس اہلکار کی بازیابی پر محکمہ پولیس سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا

آپ کو کچھ معلوم ہی نہیں؟ خود افسران بڑی بڑی ویگو میں پھرتے ہیں اور یہ لوگ دھکے کھانے پر مجبور ہیں، عدالت کے ریمارکس

شرمندہ ہونےکے بجائے آپ نے 27 سال سروس پوری ہونے والے کو نوکری سے بھی نکال دیا۔ کون لاپتا کانسٹبل کو ڈھونڈ کر لائے گا

عدالت نے 6 سالہ ابوبکر کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ بچے کو عدالت نہ لے کر آئیں، اسے اسکول بھیجیں، سماعت ایک ہفتے بعد ہوگی

کراچی( کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے لاپتا کانسٹیبل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ سرکار اور پولیس حکام پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آپ سب کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔6 سال سے تاحال لاپتا پولیس کانسٹیبل کی تلاش میں سندھ پولیس کی ناکامی پر اہل خانہ کی درخواست پر عدالت نے محکمہ پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کچھ معلوم ہی نہیں؟ خود افسران بڑی بڑی ویگو میں پھرتے ہیں اور یہ لوگ دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو 6 سال سے لاپتا پولیس کانسٹیبل کے اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اہلخانہ نے بتایا کہ احمد خان کو تلاش بھی نہیں کیا گیا اور نوکری سے بھی نکال دیا۔ عدالت نے وکیل سرکار اور پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ سب کو جیل بھجنے کا وقت آگیا ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے ہی محکمے کے لاپتا کانسٹیبل کو 6 سال سے تلاش نہیں کرسکے۔ شرمندہ ہونے کے بجائے آپ نے 27 سال سروس پوری ہونے والے کو نوکری سے بھی نکال دیا۔ کون لاپتا کانسٹبل کو ڈھونڈ کر لائے گا؟سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے اہل خانہ سے جواب مانگا لیکن جواب نہیں ملا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کچھ معلوم ہی نہیں؟۔ خود افسران بڑی بڑی ویگو میں پھرتے ہیں اور یہ لوگ دھکے کھانے پر مجبور ہیں، اوپر سے آپ نے نوکری سے نکال کر ذریعہ آمدن بھی چھین لیا۔عدالت نے 6 سالہ بچے ابوبکر کے حوالے سے ریمارکس دیے کہ بچے کو عدالت نہ لے کر آئیں، اسے اسکول بھیجیں۔عدالت نے محکمہ پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ اطمنان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں سخت حکم جاری کیا جائے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ میر احمد خان سندھ سیکرٹریٹ میں سکیورٹی کے فرائض دیتا تھا۔ 2012ئ سے سندھ پولیس میں تعینات تھا اور 2015ئ میں لاپتا ہوا۔عدالت میں لاپتا فرد کی درخواست لگا چکے ہیں۔ پولیس نے ڈھونڈنے کے بجائے نوکری ہی سے نکالا ہوا ہے۔ 2015ئ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*