لسبیلہ: بس حادثہ، 43 افراد جاں بحق

حب کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، آگ بھڑکنے سے متعدد افراد جھلس گئے

مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔چینکی اسٹاپ کے قریب بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کی شناخت کےلیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا

3 افراد کی میتیں ورثاکی شناخت کے بعد کوئٹہ روانہ، قانونی کارروائی کے بعد 38 میتوں کو کراچی کے سرد خانے منتقل کیا جائےگا

کراچی( کرائم رپورٹر)بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کے 2 مزید زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد43 ہوگئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو نکالا گیا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 افراد علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔حمزہ انجم ندیم نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حادثے کے 2 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔حمزہ انجم ندیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کوچ سے نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کا شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔چینکی اسٹاپ کے قریب مذکورہ مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں ا?گ لگ گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی میتیں ورثاکی شناخت کے بعد کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد 38 میتوں کو کراچی کے سرد خانے منتقل کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*