مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف، مریم نواز نے بھی اختلافات کا اعتراف کرلیا
مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی سے خاموش علیحدگی اختیار کرلی، حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر سیاسی میدان سے کنارہ کش، وزرا کے خلاف بیانات بھی سامنے آنے لگے
حکومت کی پالیسیاں عوام کے حق میں نہیںپاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام ریاست سے ناراض ہیں، مفتاح اسماعیل کی جانب سے حکومت بالخصوص وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کا سلسلہ جاری
جو ملکی حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں، عدلیہ سمیت سب اداروں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا، پارلیمان مفلوج ہے، عوامی مسائل کی بات نہیں ہوتی، حالات کنڑول کرنے کیلیے پلاننگ کرنا ہوگی، شاہد خاقان
اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن میںاختلافات اور دھڑے بندی واضح ہوتی جارہی ہے اور ہفتے کو لندن سے واپس آنے والی سینیئر رہنما مریم نواز نے بھی اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ پارٹی میں اختلافات موجود ہیں، ذرائع کے مطابق پا رٹی کے کئی رہنما قیادت سے ناراض ہوکر سیاسی میدان سے کنارہ کش نظر آرہے ہیں جبکہ چند ایک رہنما حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہوکر وزرا کے خلاف بیانا ت بھی داغ رہے ہیں جن میں سب سے آگے مفتاح اسماعیل ہیں جو وزارت خزانہ سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے بعد موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بیان دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، دوسری طرف شاہد خاقان عباسی بھی ہیں جوبظاہر حکومت کا حصہ ہوتے بھی الگ تھلگ نظرآتے ہیں ، اس کے علاوہ بھی ن لیگ کے کئی رہنما فی الحال سیاست سے دور نظر آتے ہیں، مفتاح اسماعیل کی جانب سے حکومت بالخصوص اسحاق ڈار کے بارے میں منفی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کو بھی انہوں نے پشاور میں سیمینار سے خطاب میں اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں عوام کے حق میں نہیںپاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام ریاست سے ناراض ہیں۔پشاور میں ری امیجننگ پاکستان سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں یہ پاکستان کے حق میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں سوچنا پڑے گا کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (ا?ئی ایم ایف) کی شرائط سے ہم ہٹ گئے جس کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، دوسری طرف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ سمیت تمام اداروں کی ساتھ بیٹھنے کی تجویز دے دی۔شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں ری امیجننگ پاکستان کانفرنس کے اختتام پر مصطفیٰ نواز کھوکھراور ہمایوں کرد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں، عدلیہ سمیت سب اداروں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ن لیگی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ مسائل کا حل ا?ئین کے اندر ہی ہے، ملکی معیشت اور عوام کےلیے ہم سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاملات کو حل کرنے کےلیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، آج پارلیمان مفلوج ہے، عوامی مسائل کی بات نہیں ہوتی۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ فورم کے قیام کےلیے پارٹی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، ملکی مشکلات پر وہ تکلیف نظر نہیں آتی جو سیاسی نظام میں ہوتی ہے