فواد چوہدری کے ساتھ دہشتگرد جیسا سلوک زیادتی ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت اجلاس، گرفتاریوں کیخلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ

میں اور میری پارٹی قانون کی حکمرانی اورانصاف کےلیے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے

جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، بیان

پی ٹی آئی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہار، ممکنہ گرفتاریوںپر حکمت عملی طے

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اغوا، ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے، یہاں انصاف نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ریاست اوربدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں، لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری پارٹی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اورانصاف کے لیے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے۔دریں اثناعمران خان کی زیر صدارت مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، یاسمین راشد اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی طور پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ شرکا نے خاص طور پر الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔مرکزی لیڈر شپ کی جانب سے فواد چودھری اور دیگر پی ٹی ا?ئی کے رہنماو¿ں کی گرفتاری اور نگران وزیر اعلیٰ کے رویے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کی ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*