یواے ای بڑی سرمایہ کاری پر تیار

متحدہ عرب امارات کے صد نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی

متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں وزیر اعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

محمد بن زید النہیان شہباز شریف کا ہاتھ تھام کر جہاز میں لے گئے ،اہلخانہ سے ملاقات کرائی، وزیراعظم نے آمد پر شکریہ اداکیا

آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔یواے ای کے صدر کی شہبازشریف کو یقین دہانی

لاہور(نیوزڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی جہاں یو اے ای کے صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے تھے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جبکہ شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔ذرئع کے مطابق صدر یو اے ای نے رحیم یار خان آنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں صدر یو اے ای نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ محمد بن زید النہیان نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*