دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور

انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری، آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب

دانیا شاہ کے خلاف نازیبا وڈیو کیس عامر لیاقت مرحوم کی بیٹی نے کیا ہے

کراچی (کرائم رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںعامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوے نوٹس جاری کردیا۔ملزمہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی عدالت نے مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے،انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے آ ئ یندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیاملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی۔ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24،کے تحت درج کروایا ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے۔ ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانتون کو مسترد کیا ہے۔ ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہے ملزمہ کو جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجاے ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کررکھی ہے جسٹس عمر سیال نے مورخہ 8فروری 2023۔تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*