بے قابو ٹرک 3 بچوں کا قاتل

شاہ لطیف ٹاو¿ن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائیوں سمیت3 طالبعلموں کو کو کچل ڈالا

جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی لقمان اور نعمان تھے، جو اسکول سے گھر جارہے تھے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا

حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

جاں بحق ہونےوالے بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ، پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی

کراچی ( کرائم رپورٹر) شاہ لطیف ٹاو¿ن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار شہزور ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 2 سگے بھائیوں سمیت اسکول کے تین طالبعلموں کو کو کچل کر ہلاک کردیا ڈرائیور فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی تھے، جو اسکول سے گھر جارہے تھے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقلہ کردی گئیاس حوالے سے ایس ایچ اوشالطیف ٹاو?ن مظہر اقبال اعوان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت لقمان، نعمان اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہیں ،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دو بچے لقمان اور نعمان سگے بھائی تھے جبکہ متوفی عبداللہ محلے میں رہائش پذیر تھا۔پولیس نے شہزور ٹرک کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے اور حادثے میں ملوث شہزور ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*