مریم نواز ہفتے کو لاہور پہنچیں گی

وزیر داخلہ راناثنانے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا

ن لیگ کی سینئر نائب صدر واپس آکر انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی، ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک( وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنائ اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔رانا ثنائ اللہ نے بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جبکہ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل ا?پریشن کیا گیا۔ مریم نواز سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں۔اس سے قبل، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز کو سینیئر نائب صدر بھی مقرر کیا تھا۔ڈرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر واپس آکر انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*