‏DMC ساﺅتھ میں کروڑوں کا ہیر پھیر ‘ ہزاروں ملازمین بے چین

ساڑھے تین ہزار ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی جاری‘ مگر کئی ماہ سے یوآئی سی کو عدم ادائیگی پر ملازمین علاج سے محروم

ایمپلائز یونین کے صدر کو خاموشی اختیار کرنے پر 30 لاکھ کی پیشکش ‘ انشورنش کمپنی کی عدم ادائیگی کا اعتراف ‘ کروڑوں ڈکارنے کی کوششں جاری

ایڈ منسٹریٹر بلدیہ جنوبی افشاں رباب کا موقف دینے کے گریز ‘ بے چین ملازمین احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کا خدشہ

کراچی(رپورٹ اے آرملک ) DMC ساﺅتھ حکومت سندھ کیلئے سرکادرد بننے کا خطرہ‘ ساڑھے تین ہزار ملازمین احتجاج کیلئے پر تولنے لگے ‘ تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی بلدیہ کراچی کے ساڑھے تین ہزار ملازمین تنخواہ سے ہیلتھ انشورنس کی فی کس رقم 1375 روپے ماہانہ کٹوتی جاری ہے مگر یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو کئی ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین علاج معالجے سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمپلائز کی یونین کے صدر الیاس جدون کو25 لاکھ روپے خاموشی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم جب الیاس جدون سے موقف لیا گیا تو انہوںنے بتایا کہ انہیں خاموشی اختیار کرنے کے عوض 30 لاکھ کی پیشکش کی گئی ہے میں نے ملازمین کے حقوق اور صحت کے معاملات میں متعدد مرتبہ ایڈمنسٹریٹر افشاں رباب ‘ میونسپل کمشنر اختر علی شیخ اکاﺅنٹس آفیسر نعیم یوسفی سے گفتگو کی ہے مگر سب نے ٹال مٹول سے کام لیا ہے انہوںنے مزید بتایا کہ 3 ماہ نہیں 5 ماہ سے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو ادائیگی نہیں کی گئی ۔ جس کی رقم 2 کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے اور یہ رقم ملازمین کی تنخواہ سے ماہانہ کاٹی جارہی ہے ۔ افسران بالا یہ رقم ہڑپ کرنا چاہتے ہیں ا س وجہ سے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی اختر علی شیخ نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ الیکشن کے معاملات میں مصروف ہیں ۔ فرنیچر وغیرہ ارینج کررہے ہیں۔ لہٰذا بعد میں بات کرنے کا وعدہ کیا مگر بار بار رابطہ کرنے پر فون بند کرلیا گیا اکاﺅنٹنٹ نعیم یوسفی نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارایونائیٹڈ انشورنس کمپنی سے جھگڑا چل رہا ہے اور صحت کی سہولیات نہ دینے پر رقم روکی گئی ۔ اس ضمن میں خط وکتابت کی بابت پوچھنے پر تحریر مواد کی نقل دینے سے انکار کردیا یونین صدر الیاس جدون کو 30 لاکھ کی پیشکش کے سوال پر کہا کہ ایڈمنسٹریٹر افشاں رباب یا میونسپل کمشنر اختر علی شیخ سے معلوم کریں کہ وہ اس کا جواب نہیں دے سکتے ۔ ایڈمنسٹریٹر افشاں رباب سے رابطہ کرنے پر کئی بار فون منقطع کیاگیا پھر میسج پر پوچھا کہ آپ کو ن نمائندہ قومی اخبارنے اپنا اور ادارے کا نام میسج کیا جس کے بعد فون منقطع کرلیا جاتا رہا ۔ اسی طرح بدعنوانی اور مزدوروں کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کی کوشش بلدیہ ضلع جنوبی کراچی کے عوام کیلئے اور حکومت سندھ کیلئے احتجاج اور روز مرہ کے امور کی معطلی کی صورت عوام کیلئے مشکلات متوقع ہیں بلدیہ جنوبی میں ہیر پھیر کی معمولی کہانی ہے ۔ جبکہ مزید کئی چشم کشا انکشافات متوقع ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*