جانوروں کا اسپتال عیش کدہ بنا ہوا تھا

ڈاکٹر سارہ ملک شان اور بسمہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے دل برداشتہ تھی

اسپتال میں ہر لڑکے لڑکی کی دوستی تھی، سارہ نے ڈاکٹر شان سے مالی فائدہ بھی اٹھایا

ڈاکٹر سارہ کے سی ویو کے قریب گاڑی سے اترنے کا معاملہ بھی مشکوک، تحقیقات جاری

کراچی ( کرائم رپورٹر) سی ویو کراچی سے خاتون ڈاکٹرکی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔پولیس نے عینی شاہد کی بنائی گئی ویڈیو جاری کردی ، پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدجمال کوشامل تفتیش کیا ہے ، عینی شاہد کے بیان میں تضاد سامنے آیاہے۔حکام نے کہا کہ جمال نے پہلے بتایا کہ لڑکی گاڑی سے اتری اور بعد میں موقف اپنایا کہ گاڑی کا ٹھیک سے معلوم نہیں، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرسارہ گاڑی سے اتری تھی یا نہیں تحقیقات جاری ہے۔ ،شان سلیم نے تفتیش کے دوران دیگر اہم انکشافات بھی کیے ، جانوروں کے اسپتال کے اندر عیش و عشرت کا ماحول بنایا ہوا تھا شان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کھلا ڈھلا ماحول تھا ،اسپتال میں ہر لڑکا لڑکی کی آپس میں دوستی تھی ایس ایس پی انوسٹی گیشن تھ نے کہا کہ شان سلیم سے سارہ کے تعلقات تھے، جس سے سارہ کو پیسے بھی دہیے اور عہدہ بھی دیا گیا، بسمہ کو اسپتال میں رکھا اور اس سے بھی شان کے تعلق قائم ہو گئے۔ بسمہ اور شان کو کمرے میں ساتھ دیکھ کر سارہ دل بردشتہ ہوئی،تفیتیشی حکام کا کہنا کہ ان ملزموں نے اسپتال میں ایک عجیب ماحول بنایا ہو اتھا اور اسپتال کم جبکہ عیاشی کا کلب زیادہ لگتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*