10 زخمی ڈاکو،15 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کورنگی انڈسٹریل ایریا ،سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن گلبرگ اور کورنگی پولیس کے مبینہ

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا مہران ٹاو¿ن کے قریب چھینا جھپٹی کرنیوالے اسٹریٹ کریمنل گروہ سے مقابلہ،3 گرفتار

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں اسامہ اور جبار کو زخمی حالت میں دھرلیا

ا سٹیل ٹاو¿ن پولیس نے فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں دبوچا ، اسلحہ برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر)کورنگی انڈسٹریل ایریا ،سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن گلبرگ اور کورنگی پولیس نے چھ مبینہ مقابلوں کے بعد دس زخمی ڈاکوؤں اور 15 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا مہران ٹاو¿ن کے قریب شہری سے چھینا جھپٹی کرنیوالے اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ, ایک ڈکیت قاسم کو زخمی حالت میں اسکے مزید دو ساتھیوں دانیال اور عمیر سمیت گرفتار کرلیا, ر ملزمان کے قبضے سے اسلحہ تین پسٹل بمعہ ایمونیشن ، پانچ چھیننے ہوئے موبائل فون اور ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل برآمدکرلی ، سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کیا جس میں دو ڈاکوؤں اسامہ ولد پرویز اور جبار ولد حاجی مجاز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،، ملزمان سے ایک بے بی کلیشن تیس بور، ایک نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برُمد ہوئی ہے ۔ سرسید پولیس کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر7-D/1 ڈسکو موڑ یونس مسجد کے قریب ہوا، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 22 سالہ عبد اللہ ولد محمد نبی کو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ اسٹیل ٹاو¿ن پولیس نے گلشن حدید فیز II چوکی نمبر 6 فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکووو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ساحل ولد آصف، ذیشان ولد جاوید اور سلامت ولد مینوئل کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر چند ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان سے 3 پستول مع ایمونیشن، 3 موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برا?مد کی گئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ہ کورنگی پولیس نے بلال چورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوو¿ں 25 سالہ وقاص ولد خان نواز اور 20 سالہ عمران ولد نثار شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان سے تیس بور کے دو پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا گلبرگ میگنیٹ شاپنگ مال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈکیتوں سے پولیس کا مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت اعظم زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ہوگیا ڈکیت ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*