ڈیفنس میں فلیٹ سے پھندا لگی نعش ملی

نوجوان کی زین کے نام سے شناخت، ناظم آباد میں فٹپاتھ سے لاش برآمد

لیاقت آباد 10 نمبر الکرم اسکوائر کے قریب کار سے ایک شخص کی لاش ملی

کراچی ( کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں فلیٹ سے پھندا لگی نعش ملی لیاقت آباد میں کار سے نعش ملی :ناظم آباد میں فٹ پاتھ سے نعش ملی تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز2 کمرشل ایریا پلاٹ نمبر202 کے فلیٹ سے پھندا لگی نعش ملی پولیس نے نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں نعش کی شناخت28سالہ زین خان ولد افضال خان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے لیاقت آباد 10 نمبر الکرم اسکوائر کے قریب کار کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جہاں۔لاش کی شناخت 55 سالہ فرید حسین ولد نور محمد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے :ناظم آباد پ±ل کے نیچے فٹ پاتھ سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*