
تدفین میں اداکار شہزاد رضا، رو¿ف عالم گلوکار تنویر آفریدی ، پروڈیوسر امجد شاہ کی شرکت

اداکار ماجد جہانگیر نے 22 سال ٹی وی پر کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی
کراچی(رپورٹ،وسیم خان) معروف اداکارماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر 76 سال تھی ماجد جہانگیر کی میت لاہور سے کراچی ائیرپورٹ پر رات 8 بجے آگئی تھی تا ہم ائیرپورٹ سے گھر گلشن اقبال لینے میں کافی وقت لگا رات 10 بجے ان کی نماز جنازہ مسجد قبا گلشن اقبال میں ادا کی گئی جس کے بعد جنازہ شاہ محمد قبرستان لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئی ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں اداکار شہزاد رضا، رو¿ف عالم گلوکار تنویر آفریدی اور پی ٹی وی پروڈیوسر اور جنرل مینجر کراچی امجد حسین شاہ اور تنویر سید کے علاوہ کوئی قابل ذکر شخصیت موجود نہیں تھی اداکار ماجد جہانگیر کو ” ففٹی ففٹی “ کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری بھی کی ماجد جہانگیر نے پسماندگان میں ایک بیوہ دو بیٹے دو بٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔