9 خونی مقابلوں میں 14 ڈکیت ہاف فرائی

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن کے حکم کے بعد پولیس نے ڈنڈااٹھالیا

کورنگی ،لانڈھی ،کلری ، کورنگی صنعتی ایریا ،ایف بی ایریا ،حسن آباد ،اتحاد ٹاو¿ن، عوامی کالونی میں پولیس کا ایکشن

گرفتار شدگان درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران ) شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافے اور شہریوں کے قتل کی واراداتوں کے بعد وزیر اعلی سند ھ کی جانب سے سخت ایکشن کے بعد پولیس کا گلیوں محلوں میں اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلے کورنگی ،لانڈھی ،کلری ، کورنگی صنعتی ایریا ،ایف بی ایریا ،حسن آباد ،اتحاد ٹاو¿ن، عوامی کالونی میں پولیس نے 9خونی مقابلوں میں 14 اسٹریٹ کریمنلز کو ہاف فرائی کردیا پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک19افغان گراو¿نڈ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1ڈاکو سرفراز عرف پاپا ولدمعراج کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا اسکا ساتھی فرار ہوگیا ،اتحاد ٹاو¿ن پولیس نے بلدیہ گلشن غازی X-23 اسٹاپ قبرستان کے قریب پولیس نے مقا بلے کے بعد 03 ڈاکو و¿ں شہزاد ولد اسحاق،عدنان ولد اصغر علی ،ریاست ولد چندن کو زخمی ا حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی کورنگی پولیس کا ضیا کالونی کے قریب مبینہ مقابلہ شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ڈکیتوں کا پولیس سے آمنا سامنا ۔ پولیس کو قریب آتا دیکھ کر ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے دو زخمی سمیت تین ڈکیت گرفتارزخمیوں میں عابد علی اور عبدالباسط شامل ہیںعرفان ولد طفر اقبال کو بھی حراست میں لے لیا گیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ۔ لانڈھی پولیس کا زمان آباد 36B عیدگاہ کے قریب ن شہری سے چھینا جھپٹی کرنیوالے اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ, ایک ملزم یوسف ولد کبیر زخمی حالت میں گرفتار دو ساتھی فرار, ہوگئے ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہو?ے موبا?ل فون* برآمد, کلری پولیس کاماڑی پورروڈ پر لوٹ مار کرنیوالے ا اسٹریٹ کریمنلز/ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ پولیس نے کے 2 زخمی ملزمان میزان الرحمٰن ،محمد عباس اور انکے تیسرے ساتھی محمد عارف کو گرفتار , کرکے 3 پستول بمعہ راو¿نڈز اور موٹر سائیکل برآمد.کرلئے ملزمان اکثر اوقات ماڑی پور روڈ پر وارداتیں کرکے مچھر کالونی میں روپوش ہو جاتے تھ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کان کازوے ندی پر شہری سے چھینا جھپٹی کرنیوالے اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ, ایک ملزم زخمی حالت سمیت دو ملزمان سلیمان ولد رئیس اور فرید ولد سلیم کو گرفتار کرکے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن ، تین چھینے ہو?ے موبا?ل فون اور ملزمان کے زیر استعمال 125 موٹرسا?یکل بھی پولیس تحویل میں لے لی عوامی کالونی پولیس کا کورنگی شمس کانٹاکے قریب شہریوں سے چھینا جھپٹی کر نیوالے اسٹریٹ کریمنلز سے مقا بلہ , ایک ڈکیت محمد فرقان کو زخمی ھالت میں گرفتار کرلیا , ایک ملزم فرار, ہوگیا ملزما ن سے اسلحہ اورچھینے ہوے موبائل فون* اور 5 چھیننے ہوئے پرس اور چھینی ہوئی نقدی برآمد کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ڈکیت ملزمان سے کورنگی, ملیر, ڈرگ روڈ اور شاہ فیصل کے علاقے میں 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے, سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد چاول گودام کچا پکا روڈ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوو¿ں شاہد ولد لیاقت علی اور،حمزہ ولد نوید احمد کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی سچل پولیس نے اسٹریٹ کریمنل ملزم جاوید ولد سلیمان کو گرفتار کرکے اسلحہ پسٹل 9mm بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل 125 برآمد کرلیاابتدائی تفتیش میں خفیہ اطلاع ملی ہیکہ ملزم بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث تھا جہاں ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*