عمران خان کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

عمران خان کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روک روک کر تھک گئے اردگرد کے لوگ آپ کو نااہل کرواکے چھوڑیں گے، عمران خان کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سمجھداری کی سیاست ہوئی تو اکتوبر میں الیکشن ہو جائیں گے، لاہور میں تین ہزار ارب کی چوری ہو رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اس بار بھی فوج ہی پیسہ لاکر دے رہی ہے، آٹا کھانے کو نہیں لیکن جہازوں کیلئے ایندھن ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کو قانون سے بالا کر دیا جائے تو انجام بہت برا ہوتا ہے اور یہی ہونے جا رہا ہے، جب آدمی کرسی پر ہو تو دل گردہ دکھا کر اس کا نام لیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*