پی پی کی بھرپور انتخابی مہم شروع

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، پیپلزپارٹی کی ریلیاں اور جلسے جلوس کا آغاز

بلا ول ہاؤس چورنگی سے ا سٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی، میئر ہمار اہوگا، امیدوار کا فیصلہ قیادت کرے گی، سعید غنی

کراچی میں ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں یقین ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں فتح ہماری ہوگی،بات چیت

مختلف سیاسی جماعتوں کو اپنے مفاد کے لیے کراچی یاد آتا ہے، ریلی نے ثابت کردیاشہر ہماراہے، نثارکھوڑو،وقار مہدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے بھی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام بلاول ہاو¿س چورنگی سے ا سٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر رہنماو¿ں، کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، میئر کیلئے امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ قیادت کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں اور اسی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں فتح ہماری ہوگی، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں جن ترقیاتی کاموں کا اآغازکررکھا ہے یہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہم پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کرسندھ کو ملک کا بہترین صوبہ بنادیں گے،۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق 14 برس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ اسٹار گیٹ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو اپنے مفاد کے لیے کراچی یاد آتا ہے۔وقار مہدی نے کہا کہ آج مختلف سیاسی جماعتیں کراچی کے لیے بات کرتی ہیں، ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کراچی کس کا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جس شارع فیصل پر ہم موجود ہیں یہ بھی پیپلز پارٹی نے بنوائی ہے، 15 جنوری کو عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*