بیٹی نے زیادتی کا شکار ہونے پر سمندر میں کود کر خودکشی کی: والد

کراچی میں خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کی لاش ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے نکال لی، دائیں چھوٹی تصویر متوفیہ جبکہ بائیں تصویر مبینہ گرفتار ملزم کی ہے
کراچی میں خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کی لاش ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے نکال لی، دائیں چھوٹی تصویر متوفیہ جبکہ بائیں تصویر مبینہ گرفتار ملزم کی ہے

کراچی کے ساحل سی ویو پر فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کی لاش ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متوفی لڑکی کے والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ سے خودکشی کی۔

درج کی گئی ایف آئی آرمیں لڑکی کے والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری بیٹی نے 6 جنوری کو پہلے گھر فون کر کے اپنی ماں کو بتایا کہ ڈاکٹر شان سلیم نے اس سے زیادتی کی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سارہ ملک کی لاش ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر شان نے سارہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا: SSP

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر شان سلیم نے سارہ ملک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے سارہ نے خودکشی کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے بتایا ہے کہ لڑکی سارہ ملک پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکی ہے، وہ 2 سال سے اس کلینک پر کام کر رہی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شان سلیم نے سارہ ملک کو ڈیڑھ دو لاکھ روپے قرض دیا تھا، یہ قرض دے کر اس نے بلیک میل کیا اور لڑکی کو جنسی تعلق پر مجبور کیا۔

کراچی میں 2 روز قبل سی ویو کے پاس سمندر میں کود کر ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق 2 روز قبل ساحل سے مذکورہ لڑکی کا بیگ ملا تھا، جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ درج

دوسری جانب سی ویو کے قریب سمندر سے لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی جمعے کو گھر سے ویٹرینری اسپتال گئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی۔

بیٹی سےجنسی زیادتی ہوئی ہے: والد

مدعیٔ مقدمہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر کے لیے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری بیٹی سے جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ لڑکی نے ذہنی دباؤ میں آ کر خود کشی کی۔

خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*