سندھ میں آٹا بُحران ‘ذمہ دار کرپٹ حُکمران ہیں ‘ قادر مگسی

سیاستدان بیوپاری بنتے ہیں تو عوام بھکاری بنتے ہیں‘ چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی

اناج کسان پیدا کرتا ہے اور سبسڈی کار خانہ دار کو دی جاتی ہے‘ ایم کیو ایم کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ چاہتی ہے تا کہ لوگوں کے کچھ کام کر کے اپنی عزت بچا سکے

اپنے حقوق کی خاطر غریب اور متوسط طبقہ کو مل کر حُکمرانوں کیخلاف محاذ قائم کرنا ہوگا‘ حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دی جانیوالی ” چائے پارٹی“ کے موقع پر ترقی پسند ہاﺅس قاسم آباد میں گفتگو

حیدرآباد پریس کلب کے صدر لالہ عبدالرحمان سموں‘ حمید الرحمن ‘ساجد خانزادہ ‘ سردار شیخ‘ اقبال ملاح ‘ارشاد چنہ‘ جے پرکاش ‘حیدر ملاح ‘امتیاز سموں ‘گوتم چنہ و دیگر معززین بھی شریک تھے

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوالیہ نشان ہے؟ پی پی پی آئندہ سندھ میں اپوزیشن میں جائیگی جب سیاستدان بیوپاری بنتے ہیں تو عوام بھکاری بنتے ہیں سندھ میں گندم آٹابحران کے ذمہ دارکرپٹ حکمران ہیں اناج کسان پیدا کرتا ہے سبسڈی کارخانہ دار کو دی جاتی ہے ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات ملتوی کراکر ایک سال کیلئے کراچی کی ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ چاہتی ہے تاکہ لوگوں کے کچھ کام کرکے اپنی عزت بچا سکے ایم کیو ایم 30 سال تک حکومت میں رہی وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم ان کی انگلیوں پر ناچتا تھا آج طعنہ دینے والے کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک فراہم نہ کرسکے اپنے حقوق کی خاطر غریب اور متوسط طبقہ کو ملکر حکمرانوں کیخلاف محاذ قائم کرنا ہوگاوہ حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کے اعزاز میں دی جانے والی چائے پارٹی کے موقع پر ترقی پسند ہا¶س قاسم آباد میں گفتگو کررہے تھے اس موقع پر پریس کلب کے صدر لالا عبدالرحمان سموں،سیکریٹری حمید الرحمان،نائب صدر ساجد خانزادہ، جوائنٹ سیکریٹری سردار احمد شیخ،خازن فہیم ببر،اراکین گورننگ باڈی اقبال ملاح،ارشاد چنہ،جے پرکاش اور فاضل چنہ کے علاوہ ایس ٹی پی کے حیدرملاح،قادر چنہ، امتیاز سموں،جام شوکت ابڑو، گوتم چنہ، خدابخش درس، قادر سرکی اور محمد علی ابڑو بھی موجود تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*