ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں 15 ملین ڈالر کی سٹے بازی

ابوظہبی ٹی 10 لیگ پر کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات عائد، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کو لیگ کے بارے میں 12 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوئی تھی

ان مشکوک سرگرمیوں میں سے کم از کم 6 سنجیدہ نوعیت کی قرار دی جا رہی ہیں،آئی سی سی نے معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے میچوں کے دوران 15 ملین ڈالر سٹے بازی کے غیر معمولی لین دین نے آئی سی سی حکام کے کان کھڑے دیئے ،

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے الزامات پر تحقیقات شروع کردیں۔برطانوی میڈیا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن یونٹ کو 12 مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جن میں سے کم از کم 6 سنجیدہ نوعیت کی قرار دی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ میچز کی دوران 15 ملین ڈالر سٹے بازی کے غیر معمولی لین دین نے آئی سی سی حکام کے کان کھڑے دیئے ہیں، لیگ کے دوران کنڈیشنز دیکھنے سے پہلے ہی مالکان کو ٹیموں کے بیٹنگ اور بولنگ آرڈر کے حوالے سے ہدایات دیتے دیکھا گیا جبکہ کئی اسٹار پلیئرز کو اچانک ڈراپ کر دیا گیا۔اسی طرح لیگ میچز کے دوران کچھ بیٹرز نے حیران کن انداز میں وکٹیں گنوائیں، جس کیلئے آئی سی سی نے معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*