عتیق الرحمٰن آئے اور میرا کو رخصت کرکے لے جائے: اداکارہ کی والدہ

لاہور کی سیشن کورٹ کی جانب سے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیے جانے کے بعد میرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش بیان میں اداکارہ کی والدہ شفقت بیگم کا کہنا ہے کہ ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دُلہن میرا کو رخصت کرکے لے جائیں، شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نفقہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں۔

شفقت بیگم کا کہنا تھا کہ  ’میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار  دیا تھا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی، اب اداکارہ میرا کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے بھی فیصلہ سناتے ہوئے ان کی تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*