جھونپڑ پٹی جل کر خاکستر

جامعہ کراچی کے قریب خیمہ بستی میں آگ،10جھگیاں مکمل جل گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا

جھگیوں میں خانہ بدوش افراد رہائش پذیر ، آگ لگتے ہی مکینوں نے سامان بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا

آتشزدگی کے دوران دیگر سامان کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی جل گئی، آتشزدگی کی وجہ سامنے نہ آسکی

کراچی (کرائم رپورٹر)جامعہ کراچی کے قریب قائم خیمہ بستی میں آگ لگ گئی جامعہ کراچی کے سامنے جھگیوں میں آتشزدگی کے دوران 10جھگیاں مکمل خاکستر ہوگئیں تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میںآگ لگ گئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں خانہ بدوش افراد رہائش پذیر ہیں، آگ لگتے ہی مکینوں نے سامان بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا گلستان جوہر بلاک ون جامعہ کراچی کے سامنے واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر جھگیوں میں موجود افراد اور ان کا سامان محفوظ مقام پرمنتقل کرنا شروع کردیا اسی دوران فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جس پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 20 منٹ میں فائر بریگیڈ کے عملے نے جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اس دوران تقریبا 10 جھگیاں اور ان میں موجود سامان مکمل جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی جلی ہے تاہم ا?تشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فوری طورپرآتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*