جرائم کا گراف نیچے آچکا

7000 CCTV کیمرے لگانے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

نفری کی کمی کو پورا کرنےکے ساتھ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہے تاکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے

بحیثیت کراچی پولیس چیفسائٹ ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل علم میں ہیں اور ان کا تدارک ہماری اولین ترجیح ہے

ایسوسی ایشن کو درپیش نفری کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے 4موٹر سائیکل تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کو فراہم کرنےکا اعلان کیا

کراچی (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقعہ پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس پی ٹریفک سہراب گوٹھ و دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (SSHAI) کے صدر اور دیگر نمائندگان نے پولیس چیف کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور دیگر نمائندگان نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے کراچی پولیس چیف کو آگاہ کیا کراچی پولیس چیف نے اس موقعہ پر کہا کہ بحیثیت کراچی پولیس چیف ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل مجموعی طور پر میرے علم میں ہیں اور ان کا ادراک ہماری اولین ترجیح ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون مضبوط کیا جائے، سائٹ سپر ہائی وے فیز 1 اور 2 کے انٹری ایکزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیکر صرف اہم پوائنٹس کو آپریشنل کیا جائے۔ کراچی پولیس کی منظور شدہ نفری 60000 ہے جبکہ 18000 بھرتیاں باقی ہیں جو کہ بھرتی کے عمل کو شفاف طریقہ سے مکمل کرنے کیلئے پاکستان ٹیسٹنگ سروس (PTS) سے کرائی جائینگی۔ نفری کی کمی کو پوار کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہے تاکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے، لااینڈ آرڈر برقرار رکھنے ، انوسٹی گیشن کے دوران ثبوت اکھٹا کرنے اور دیگر مسائل سے نبردآزمہ ہونے میں مدد مل سکے ہم کمیونٹی کی مدد سے شہر بھر میں 7000 CCTV کیمرے لگانے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 اور حال ہی میں تھانہ ملیر سٹی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں جہاں بھی ہم نے CCTV کیمروں کا نیٹ ورک بچھایا ہے وہاں کرائم کا گراف نیچے آیا ہے ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ساو¿تھ میں ہم حکومت سندہ کے تعاون سے بین القوامی طرز کی اسمارٹ وہیکلز متعارف کروا رہے ہیں جو کہ بعدازاں انڈسٹریل زونز اور دیگر اضلاع میں بھی فراہم کی جائینگی اس موقعہ پر کراچی پولیس چیف نے ایسوسی ایشن کو درپیش نفری کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے چار موٹر سائیکل تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کو فراہم کرنے کا اعلان کیا پولیس چیف نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی وزٹ کیا اختتام پر ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس چیف اور دیگر سینئر افسران کو اعزازی شیلڈ اور سندہ کی ثقافتی علامت اجرک پیش کیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*