‏SIU نے بینکوں کے باہرشہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4 کارندے دھرلیے

کراچی(کرائم رپورٹر /راجہ منصور ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گین کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو / سی آئی اے محمد عارف اسلم راو¿ نے بتایا ہے کہ ایس آئی یو کا بینک کیش ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے،ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 04کارندوں کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان کو سروس روڈ نزد نیشنل میڈیکل سینٹرسے گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان میں محمد کامران عرف کامی ولد محمد یامین، انوارالحق عرف احسان ولد منشی عمران احمد، غلام محمد ولد عبدالمجید اور جازب علی ولد شوکت علی شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے تھانہ گزری کے ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 532/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں چھینی گئی رقم ایک لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلی، ایس ایس پی محمد عارف اسلم راو¿ نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ڈیفنس، گزری، گلشن اقبال، طارق روڈ، فیروز آباد، شارع فیصل، کورنگی، قیوم آباد، بوٹ بیسن اور دیگر علاقوں میں بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے کئی شہریوں سے لاکھوں روپے اسلحہ کے زور پر لوٹنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کا ایک ساتھی ریاض رواں سال گلشن اقبال میں ایک ہائی روف سے ڈکیتی کے دوران اسی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ کامران، غلام محمد اور غلام حسین موقعہ سے گرفتار ہوگئے تھے، اس واردات کا مقدم الزامنمبر 286/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ گلشن اقبال میں درج ہے،ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو کر دی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 4 ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*