پاکستان کے سینئر سیاستدان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں دیگر پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔
فاروق ستار نے اداکارہ رشنا خان کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں شرکت کی، دوران شو دونوں مہمانوں نے مختلف سیگمنٹس میں دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔
تاہم فاروق ستار اور رشنا خان سیگمنٹ 500کی دوڑ میں مسلم لیگ نو ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کو نہ ہرا سکے۔
اسی دوران فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہیں گے تو منع کر دوں گا، حکومت کواس دن پتہ لگ جائے گا جس دن اتحادیوں نےحمایت ختم کر دی۔