5 خونی مقابلے 10 ڈاکو ہاف فرائی

سائٹ سپر ہائی وے ،نیو کراچی صنعتی ایریا ،ماڑی پور،سچل قصبہ کالونی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز مدمقابل،پولیس افسر بال بال بچ گیا

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ا حسن آباد کچا پکا روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکوو¿ں میر حسن اور واجد علی کو زخمی حالت میں گر فتار کرکے دو پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرلیا

ماڑی پور گودام اسٹریٹ ٹرک اڈہ کے پاس پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈکیت اظہر،نور رحیم زخمی حالت میں ساتھی مراد سمیت گرفتار،دو ڈاکو فرار ہوگئے،زخمی ملزمان اسپتال منتقل

نیوکراچی صنعتی ایریا،، سپرہائی وے لنک روڈ، قصبہ کالونی میں بھی لوٹ مار کرنے والے ڈاکوپولیس کے ہتھے چڑھ گئے، کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس کے ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے

کراچی (کرائم رپورٹر ) سائٹ سپر ہائی وے ،نیو کراچی صنعتی ایریا ،ماڑی پور،سچل قصبہ کالونی میں پانچ خونی مقابلے پولیس نے 2 اسٹریٹ کریمنلز سمیت دس ملزمان کو ہاف فرائی کردیا ملزمان کی فائرنگ سے بلت پروف جیکٹ پہنے افسر کی جان بچالی تفصیلات کے مطابق سا ئٹ سپر ہائی وے پولیس نے ا حسن آباد کچ پکا روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکوو¿ں میر حسن اور واجد علی کو زخمی حالت میں گر فتار کرکے دو پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرلیا ماڑی پور گودام اسٹریٹ ٹرک اڈہ کے پاس پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈکیت اظہر،نور رحیم زخمی حالت میں ساتھی مراد سمیت گرفتار،دو ساتھی فرار،زخمی ملزمان اسپتال منتقل ملزمان سے تین پستول،موبائل فون اور دو موٹر سائیکل برآمدملزمان نے فائرنگ کی گولی اے ایس آئی کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی ، بلٹ پروف پر گولی لگنے سے اے ایس آئی عمران زخمی نہیں ہوا نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار ملزمان ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ موقع پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس پہنچ گئی شہری کے اشارے نشاندہی پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو سرنڈر کرنے کو کہاملزمان دورانِ تعاقب گر کر زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت محمد حسین ولد عبدالسلام اور محمد ریحان ولد محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بھی برآمد کر لیا گیا ہے مضروب ملزمان کا علاج معالجہ ہسپتال سے کروایا جاکر بواپسی تھانہ مقدمات کا اندراج کردیا گیا سچل پولیس کا سپر ہائی وے ملیر لنک روڈ پر پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ میں دو ڈکیت اظہار حسین اور میر محمد کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ملزمان کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس کے ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*