یوسف رضاگیلانی کااستعفیٰ صرف اور صرف ڈرامہ تھا، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ صرف اورصرف ڈرامہ تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکمپرومائزڈ اوربکے ہوئے ہیں، یوسف رضا گیلانی جھوٹ بول رہےہیں،اپنااستعفیٰ واپس لیں  گے، یہ کرسی کےساتھ چپکے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کےساتھ ہاتھ نہیں کیاگیا؟ سینیٹراعظم نذیرتارڑکواپوزیشن لیڈر بنانے کا کہا گیا تھا، راتوں رات تبدیلی کیسےآئی،گیلانی کیسےاپوزیشن لیڈربن گئے؟ ن لیگ کےساتھ آئندہ بھی ہاتھ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی ووٹ خرید کراپوزیشن لیڈرمنتخب ہوئے، ان کے صا حبز اد ےکی بولی کی ویڈیوزمیڈیاپرچلتی رہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرنےکہا رات کی تاریکی میں بل کوایجنڈےمیں شامل کیاگیا، اپوزیشن لیڈرنہیں جاتنے بل قومی اسمبلی سےمنظورہوا، فطری عمل ہےقومی اسمبلی کےبعد بل سینیٹ سےمنظورہوناتھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*