20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل

اگلے ہفتے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، 20 مارچ سے قبل ہم نے دونوں صوبوں میں الیکشن کرانے ہیں: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرلی، 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش، آج پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا

PTI پنجاب کے ارکان نے صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا،اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت میں کی جائے جب دیگر اسمبلیوں پر تحلیل کا دباو¿ بڑھ سکے، ارکان کی رائے

تحریک عدم اعتماد کےلیے تیار ہیں، 20 مارچ تک الیکشن ہونگے، اگر 20 مارچ تک قومی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو پنجاب اور کے پی میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیںگے، پی ٹی آئی رہنما

لاہور( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مدنظر رکھا جائے۔ارکان نے رائے دی ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت میں کی جائے جب وفاقی اور دیگر 2 صوبوں کی اسمبلیوں پر تحلیل کرنے کے لیے دباو¿ بڑھ سکے۔پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں جب کہ کئی حکومتی منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔دریں اثنا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قبل ازیں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میاں اسلم اقبال ،محمود الرشید ،حماد اظہر،اعجاز چودھری اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ڈھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا، جس میں ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیں گے، 20 مارچ سے قبل ہم نے کے پی کے اور پنجاب میں الیکشن کروانے ہیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے ہم فیصلہ کریں گے کہ اسمبلیاں کب تحلیل کریں گے، 20 مارچ سے پہلے الیکشن ہو جائینگے، جہاں تک حکومت کا تعلق ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پہلے خود کہہ رہے تھے کہ ہم اپنی اسمبلیاں توڑیں گے، جب ہم نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کی کیسٹ ہی بدل گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہر حربہ آزما لیں ہم تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد کا ووٹ لانا ہے تو وہ بھی لیں آئیں ہم اس کے لیے تیار ہیں، 20 مارچ تک الیکشن ہونگے، اگر 20 مارچ تک قومی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی

َََََََََََََََََََََََََََََََََََ

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*