20 ہزار کیمرے پولیس سسٹم کے ساتھ منسلک

کراچی کے تھانے ای ٹیگنگ کی سہولت پر کردیئے گئے، پولیس اور ٹریفک کے ڈسپوزل پر 768 باڈی کیمرازسپرد

بلدیاتی الیکشن کے مواقعوں کے لیئے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائےگا۔آئی جی سندھ

تھانہ جات میں موجود جدید سسٹم پر کیس فائلز اور مفرور ملزمان کے ڈیٹا کی اپ لوڈنگ بروقت کریں۔افسران کو ہدایت

کراچی ( کرائم رپورٹر) کراچی کے تمام تھانے ای ٹیگنگ کی سہولت پر کردیئے گئے ہے مختلف مقامات پر نصب 20000 ہزار نجی سی سی ٹی وی کیمراز کو پولیس سسٹم کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شہر میں امن وامان کی صورتحال سمیت انسداد جرائم سے متعلق پولیس کے مجموعی اقدامات پر جائزہ اجلاس کیا جارہا ہے قبل اذیں پولیس افسران اور جوانوں کے لیئے باڈی کیمراز سے تعلق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کراچی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ڈسپوزل پر 768 باڈی کیمراز دیئے گئے ہیں۔اجلاس کو آگاہ کیا جارہا ہے جاری اجلاس میں لوکل باڈیز الیکشن کے موقع پر ترتیب دیئے گئے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات کا احاطہ کیا جارہا ہے منشیات مافیا،گٹکا ماوا کے خلاف پولیس ایکشن و گرفتاریوں پر مشتمل ابتک کی پروگریس پر غور و غوص پولیس اسٹیشنز ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) پر انویسٹی گیشن افسران کی کیس فائلز اور مفرور ملزمان کا ڈیٹا اپ لوڈنگ کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے دوران ڈکیتی قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر مشتمل پولیس حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید سخت اور مو¿ثر بنائے جانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔۔ باڈی کیمراز کی تربیت مکمل کرنیوالے افسران و جوانوں کی فیلڈ میں ذمہ داریاں انتہائی اہم ہیں۔ باڈی کیمراز سے لیس افسران اور جوان جرائم سے متعلق واقعات اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ٹھوس پولیس ایکشن یقینی بناسکیں گے۔ کراچی میں منعقدہ بلدیاتی الیکشن کے مواقعوں کے لیئے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائےگا۔ منشیات،گٹکا ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر،انکے کارندوں وسرپرستوں کے خلاف جاری ایکشن کو مذید تیز کیا جائے۔ ڈکیتی کے دوران شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی یقینی گرفتاری میں جدید تیکنیکس سے استفادہ کیا جائے انویسٹی گیشن افسران تھانہ جات میں موجود جدید سسٹم پر کیس فائلز اور مفرور ملزمان کے ڈیٹا کی اپ لوڈنگ بروقت کریں۔تاکہ ریکارڈ کی ترتیب کے عمل کو مددگار اور مو¿ثر بنایا جاسکے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو کی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ شہر کی مانیٹرنگ کے عمل کے ضمن میں مختلف مقامات پر نصب 20000 ہزار نجی سی سی ٹی وی کیمراز کو پولیس سسٹم کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے شہر کے تمام تھانہ جات کو ای ٹیگنگ کی سہولت پر کردیا گیا ہے۔آپکے بھرپور تعاون اور مدد سے کراچی میں پولیسنگ کو جدت کی طرف لارہے ہیں۔ جدید اور ماڈرن تیکنیکس کو ناصرف آپریشنل بلکہ انویسٹی گیشن امور میں بھی متعارف کیا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*