ایک ہزار کیلیے باپ نے بیٹا ماردیا

جناح ااسپتال میں نشے کےلیے پیسے نہ دینے پر میاں بیوی کاجھگڑا، باپ نے بیٹے کو سڑک پر پٹج دیا

آصف حسنین پیشہ ور بھکاری اور نشے کا عادی ہے، مرنے والے بچے کی دو سالہ عاطف کے نام سے شناخت

ٹریفک حادثے میں بیٹیوں سمیت زخمی ہونے کے بعد علاج کےلیے جناح اسپتال آئی تھی، عورت کاپولیس کو بیان

شوہر نے نشے کے لیے پیسے مانگے، نہ دینے پر بیٹے کو سرکے بل پٹخ دیا،پولیس نے ملزم آصف حسنین کو گرفتارکرلیا

کراچی ( کرائم رپورٹر)جناح اسپتال میں نشے کے لئے پیسے نہ دینے پر شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں باپ نے شیر خوار بیٹے سر کے بل زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس نے ملزم آصف حسنین کو گرفتار کرلیا ملزم پیشہ ور بھکاری اور نشے کا عادی ہے ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹھہری ہوئی تھی کہ اس کا شوہرآصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور 2 سالہ بیٹے کو زمین پر پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد ا?صف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ ماں کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔ بچے کی والدہ کے مطابق دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوکر اسپتال پہنچی تھی جہاں ایک شخص نے ہزار روپے بچوں کے کھانے کے لیے دیئے۔ شوہر نے اس بات پر جھگڑا کیا اور اسٹریچر کے ساتھ لیٹے کمسن بچے کو زمین پر دے مارا۔ دو سالہ عاطف موقع پر جاں بحق ہوگیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*