10ماہ میں زیادتی کے 238 واقعات

سندھ بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی

55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل،پولیس نےمجموعی طور پر 89 ملزمان کو گرفتار کیا

صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235 واقعات اجتماعی زیادتی کی تعداد 48 سے زائد

کراچی ( کرائم رپورٹر) سندھ میں خواتین وبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، رواں سال کے 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں، جبکہ گزشتہ سال 272 زیادتی کے اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 82 تھی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 48 سے زائد ہے پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں اجتماعی جنسی زیادتی واقعات کی تعداد 74 تھی، پولیس نے مجموعی طور پر ابتک 89 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی واقعات ایسے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں دوسری جانب اسسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن (سی ا?ر ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صرف جولائی کے دوران پاکستان بھر میں کم از کم 133 خواتین کو اغوا کیا گیا جب کہ 85 سے زائد عورتوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*