حکومت کا عوام کو قسطوں میں موبائل فون دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو آسان اور ماہانہ اقساط پر اسمارٹ فونز دینے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید امین الحق نے دارالحکومت اسلام آباد میں ’اسمارٹ فون فار آل‘ منصوبے کی افتتاحی تقریب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت پورے ملک میں لوگوں کو اسمارٹ فونز قسطوں پر فراہم کیے جائیں گے اور اس کے لیے سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فونز لینے والے افراد کو 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فونز قسطوں پر دیے جائیں گے اور ان کی قسطیں تین سے 12 ماہ تک ہوں گی۔

ان کے مطابق لوگ 20 سے 30 فیصد ایڈوانس ادائیگی کرکے اپنے شناختی کارڈز پر موبائل فونز حاصل کر سکیں گے۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ موبائل فونز لینے کے بعد جو افراد ماہانہ قسطیں ادا نہیں کریں گے ان کے فونز کو لاک کردیا جائے گا اور وہ فون پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں لاک ہونے کے بعد کھل نہیں سکیں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ موبائل فونز لینے والے افراد ماہانہ اقساط بھی ادا کریں۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*