
ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ زور پکڑ گیا،جمشید ٹاؤن میں پورشنز اور ہائی رائزز کی تعمیر
برسوں تک ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے ڈائریکٹر جمیل میمن کا پیٹ کروڑوں کما کربھی نہیں بھرا
ریٹائر منٹ کے صرف چوبیس دن باقی رہ جانے کے باوجود لوٹ مار میں مزید تیزی ،اندھیر نگری مچاکررکھ دی

ایس بی سی اے حکام کی مکمل سرپرستی میں کھلے عام کروڑوں کے دھندے، کسی خلاف ورزی کا نوٹس نہیں لیا جارہا

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) ایس بی سی اے حکام کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے اور اب جمشید ٹاؤن میں بھی کھلے عام غیر قانونی پورشنز کی تعمیر جاری ہے، اس حوالے سے برسوں سے ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے ڈائریکٹر جمیل میمن کا پیٹ ابھی تک نہیں بھرا اور اپنی ریٹائر منٹ کے صرف چوبیس دن باقی رہ جانے کے باوجود انہوں نے لوٹ مار میں مزید تیزی لاتے ہوئے اندھیر نگری مچارکھی ہے اور بلڈر اشفاق عطروالا اور عمران جمانی کو جمشید ٹاؤن ون ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فری ہینڈ دے دیا ہے ، بلڈرز کو کھلی چھوٹ دے کر غیر قانونی پورشنز کی تعمیر اور ہائی رائزز سمیت تمام غیر قانونی تعمیرات کی ڈیل من مانے ریٹ پر کی جارہی ہے کیونکہ جمیل میمن کی ریٹائرمنٹ میں صرف چوبیس دن باقی رہ گئے ہیں اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے جمیل میمن کو کھلی چھوٹ دے کر ان پر پورا ہاتھ رکھا ہوا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمیل میمن کو چوبیس دنوں میں لوٹ مار اور کرپشن کرکے بھاری رقم جمع کرنے کی ہدایات دی گئی ے جبکہ یہ پہلے ہی کروڑوں روپے کما چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل میمن کو نہ پہلے نوکری سے برطرف کیے جانے کا ڈر تھا اور نہ اب ہے،ذرائع کے مطابق جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر زJM 652, JM 467, JM 775, JM867, JM 448, Plot No JM 763, 187 GRE, 250 GRE, 771 JM, 448 JM ground plus 6 shop 775 JMپر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔
