‏GFS نے”7 ونڈر سٹی ملتان“‎ کا آغاز کردیا

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں 18 نومبر کوشاندار ڈیلرز کنونشن ہوگا

لاہور میں ہونے والے ڈیلرز کنونشن کی سربراہی سی ای اومجی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز عرفان واحد کریں گے

کنونشن کا مقصد لاہور اور صوبہ پنجاب کے ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، محسن واحداور منصور واحد بھی شرکت کرینگے

مہمان خصوصی کیپٹن (ر) محمد صفدر اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود ہونگے، معروف کاروباری شخصیات بھی شریک ہونگی

کراچی (رپورٹ ،وسیم خان) GFS جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے کراچی میں این ٹی آرانڈسٹریل زون 1 اینڈ 2،نارتھ ٹاون فیز1 اور 2، سیون ونڈر سٹی کراچی اور دیگر شاندار پروجیکٹس کی کامیابی کے بعد "7ونڈر سٹی ملتان” کے ڈیلرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اس شاندار پروجیکٹ میں 5،7 اور 10 مرلہ کے پلاٹس موجود ہیں ڈیلرز کنونشن لاہور کے مقامی ہوٹل میں 18 نومبر برروز جمعہ کو ہوگا تقریب کی سربرائی( سی ای او) جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز عرفان واحد کریں گے جبکہ ڈیلرز کنونشن کا مقصد لاہور اور صوبہ پنجاب کے ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ترقی کی جانب بڑھتا ہوا ادارہ ہی نہیں بلکہ اپنے ڈیلرز کے لیے ایک فیملی کی حیثیت رکھتا ہے تقریب میں جی ایف ایس بلڈرز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محسن واحد ، مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد بھی شرکت کریں گے ڈیلرز کنونشن میں تاجروں اورصنعت کاروں کے لئے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ڈیلرز کنونشن میں لاہوراور صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی، کاروباری، بلڈرز اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے ہمیشہ تاجروں اورصنعتکاروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف سائز کے پلاٹس انتہائی مناسب قیمت پر پیش کئے گئے ہیں اور 7 ونڈر سٹی ملتان میں بھی یہی سہولت رکھی گئی ہے۔جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکا سرمایہ کاری اور تعمیراتی خدمات کا ایک وسیع دائرہ کار ہے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے اس ڈیلرز کنونشن کے مہمان خصوصی کیپٹن (ر) محمد صفدر اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، میاں انجم نثار چیئرمین اے ٹی ایس گروپ، ریجنل ڈائریکٹر احسن کپاڑیہ، ندیم قریشی نائب صدد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور ملک بھر کے ڈیلرز حضرات ،سماجی و سیاسی شخصیات، معروف کاروباری شخصیات ، اور اینکر پرسن سمیت میڈیا نمائندگان بھی شرکت کریں گے تقریب کی میزبانی کے فرایض معروف کمپیر اے کے میمن سرانجام دیں گے،مقبول نعت خواں اسد ایوب حمد و ثنا پیش کریں گے جبکہ پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*