عمران خان اب راولپنڈی سے براہ راست لانگ مارچ شروع کریں گے، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اب براہ راست راولپنڈی سے لانگ مارچ شروع کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست لانگ مارچ کی خبر خان نے دینی تھی لیکن میں نے دیدی۔ عمران خان تاریخی لانگ مارچ کیلئے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ براہ راست راولپنڈی سےشروع کرینگے، عمران خان 10 سے 15 روز میں براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے، اب راستے میں جہلم، گوجرانوالہ، کھاریاں نہیں آئے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو نئی زندگی دی ہے، عمران خان سے چالیس منٹ ملاقات کی اب وہ کچھ دیر بعد ڈسچارج ہوجائیں گے، عمران خان کو مارنے کے لئے بڑی سازش کی گئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ منی لانڈرز نے خود کو بچانے کیلئے تنکے کا سہارا لیا۔ پوری قوم نئے انتخابات کے مطالبے پرعمران خان کے ساتھ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*