نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی، اب پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ اب پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف بنگلہ دیش کو شکست دینا ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلیسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈ کی بیٹنگ

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کولن ایکرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔

پروٹیز کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*