مافیا کا ایس بی سی اے پر راج

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں خلاف ضابطہ من پسند افراد کو عہدوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری
چہیتے راشد علی ناریجوکو ایک اور عہدہ مل گیا
راشد علی ناریجو کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا، پٹہ سسٹم بھی حوالے کرنے کی یقین دہانی


شہزاد آرائیں نے چار سال کیلیے منظرعام سے ہٹنے کی تیاریاں کرلیں، چھٹیوں کا بہانہ بناکر فرار ہوگا


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں خلاف ضابطہ من پسند افراد کو عہدوں کی بندربانٹ کا سلسلہ جاری ہے،ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد علی ناریجو جن کے پاس پاس غیر قانونی تعمیرات کی ٹاسک فورس کے ممبر کاعہدہ بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ وہ ضلع جنوبی کے پٹہ سسٹم کے کرتا دھرتا کے غیر سرکاری عہدے پر بھی براجمان ہیں اب ان کو ضلع وسطی کا ڈپٹی ڈائریکٹر بھی بنایا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے ڈی جی کے فرنٹ مین شہزاد آرائیں نے راشد علی ناریجو کو یہ یقین دہانی بھی کرادی ہے کہ جلد ہی ان کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کا پٹہ سسٹم بھی سپرد کردیا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کا ممبر ہونے کے باوجود راشد علی ناریجو ضلع جنوبی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے اور ان کے فرائض میں ہر جمعے کو غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اکٹھے ہونے والے کروڑوں روپے بھی اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا کام بھی شامل ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں پرائیویٹ طور پر کام کرنے والے شہزاد آرائیں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی چھٹیوں کا بہانہ بنا کر چار سال کے لیے فرار ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*