نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.83 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو صارفین سے مارچ میں استعمال کی گئی بجلی کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔
اخبار کی رپرٹ کے مطابق اس سے کے-الیکٹرک کو جون کے آنے والے بلنگ مہینے میں صارفین سے 7 ارب 86 کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل کرنے میں مدد ملے گی، نیپرا نے کہا کہ ایف سی اے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔
کے الیکٹرک نے 8 ارب 60 کروڑ روپے کے ریونیو اثر کے ساتھ 5.275 روپے فی یونٹ ایف سی اے کا مطالبہ کیا تھا لیکن نیپرا نے پایا کہ وہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی خریداری کے لیے اپنی توانائی کی لاگت 9.39 روپے فی یونٹ کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ حقیقت میں 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کے خالص اثر کے ساتھ منظور شدہ نرخوں کے تحت 9.1 روپے فی یونٹ پر ہے۔