ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی کی مذمت

سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی جانب سے تشویش کے اظہار کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ان کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر انوکھی کٹوتی کی مذمت کی ہے۔

اخبارکی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی زیر صدارت کمیشن کے آن لائن اجلاس کے شرکا نے ایچ ایس سی کے بجٹ میں کمی سے متعلق حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کمی کی تجویز گزشتہ دو سالوں میں تعلیمی شعبہ جات میں بہتری کے لیے کیے جانے اقدامات کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے ایچ ایس سی کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایچ ایس سی کی جانب سے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لیے ایک کھرب 40 کروڑ روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے 30 ارب کا بجٹ رواں مالی سال کے 66 ارب روپے کے 45 فیصد کے بجٹ سے بھی کم ہے۔

دوسری جانب سے سرکاری جامعات کے وی سیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ایس سی کی جانب سے کی گئے ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز فراہم کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*