لانگ مارچ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملک بھر میں مقدمات کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ختم کیے جانے والے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے ہیں۔

الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے تاہم جناح ایونیو کے چاروں اسٹیشنز کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*