عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کا پہلا اجلاس جینیوا میں شروع ہوگیا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں، پاکستانی وفد اسمبلی کی جانب سے اسمبلی شرکا کے سامنے ’صحت برائے امن، امن برائے صحت‘ کا وژن پیش کیا جائے گا۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈبلیو ایچ اے کے 75 ویں اجلاس میں دنیا کے 194 ممالک شرکت کریں گے۔