کراچی طیارہ حادثہ: دو سال گزرنے کے باوجود بھی حتمی رپورٹ جاری نہ ہوئی

لاہور سے کراچی آنے والی پرواز کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب مہلک طیارے کے حادثے کو دو سال گزرنے کے باوجود ذمہ داری کا تعین کرنے والی حتمی رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 20 مئی 2020 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی، جہاز لینڈنگ سے چند لمحے قبل ہی ایک آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

اس حادثے میں 97 افراد موت کا شکار ہوگئے تھے جبکہ صرف دو مسافر ہی زندہ بچے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*