قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مختصر گروپ سمیت اراکین قومی اسمبلی کی بھاری اکثریت سے مالی ذمہ داری اور حد قرض ( ایف آر ڈی ایل) ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بل اسمبلی کے اصل ایجنڈے میں نہیں تھا، تاہم وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اراکین کے احتجاج کے دوران ضمنی ایجنڈے کے ذریعے اس بل کو منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔
ترمیمی بل حکومت کے قرضوں کی مؤثر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے مینڈیٹ فراہم کرنے سمیت وسائل کے ساتھ ڈیبٹ آفس کو مضبوط کرے گا۔