کراچی کے کن علاقوں میں اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی؟ فہرست سامنے آگئی

کراچی : شہر قائد کے متعدد علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ مل گیا، کے الیکٹرک کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے بجلی کے نیٹ ورک کا سہ ماہی جائزہ مکمل کرتے ہوئے شہر کے متعدد علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے ای نے بتایا کہ بروقت بجلی کے بلوں کی ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کے نتیجے میں مختلف علاقوں کے فیڈرز کی کیٹیگری بہتر ہوئی ہے۔

کمپنی نے نیٹ ورک کے نئے جائزے کے بعد بجلی کی فراہمی کا تازہ شیڈول جاری کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ حاصل کرنے والے علاقوں میں کورنگی کے عبداللہ شاہ نورانی کالونی، پاک اتحاد کالونی، زمان ٹاؤن اور سیکٹر 48-A، B، C، D اور E شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عزیزآباد کے بلاک 2 اور 8، فیڈرل بی ایریا، بھنگوریا گوٹھ، بلاک 9 یاسین آباد اور نعمت کالونی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

دیگر علاقوں میں کیانی شہید، رینڈل روڈ، اے پی ڈبلیو اے کمپلیکس روڈ، جوبلی کلاتھ مارکیٹ، بلتستانی محلہ جیکب لائنز، شاہ عبداللطیف بھٹائی کالونی، الطاف ٹاؤن اور دیہہ ڈیہہ تپو ابراہیم حیدری گوٹھ شامل ہیں۔ سائٹ کے بعض علاقوں اور سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر L-1 اور 5-D کے فیڈرز کی کیٹیگری بھی بہتر ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*