فی تولہ سونا 3,000 روپے سستا ہو کر 4,31,536 روپے کا ہو گیا

عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 4,090 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ سونا 3,000 روپے سستا ہو کر 4,31,536 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2,572 روپے کمی کے بعد 3,69,972 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 21 سینٹس کی کمی سے 56 ڈالر 08 سینٹس پر آنے کی وجہ سے مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 121 روپے سستی ہو کر 6,086 روپے اور فی دس گرام چاندی 104 روپے کمی سے 5,217 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*