
این سی سی آئی اے لاہور زون کی گلبرگ میں بڑی کارروائی، 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے 59 ملزمان گرفتار، ترجمان
گرفتار ملزمان میں 52 مرد اور 7 خواتین شامل، 61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر سسٹمز اور 52 موبائل فونز برآمد ،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
ملزمان غیر ملکی شہریوں کو جعلی موبائل اپ گریڈ اور سستے پیکجز کا جھانسہ دیتے تھے، ترجمان این سی سی آئی اے
ملزمان جعلی ایپ پر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کر کے ہفتہ وار ادائیگیاں اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
ملزمان نے پاکستانی ڈیجیٹل ساکھ کو نقصان پہنچایا، رقم ٹریڈنگ اور منی ٹرانسفر ایپس سے منتقل کی جاتی تھی ، ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم ،ڈی جی NCCIA سید علی ناصر رضوی



